QR CodeQR Code

بھارت کشمیر ایشو اقوام متحدہ چارٹر سے ہٹانے میں ناکام رہا، مسعود خان

10 Mar 2014 10:07

اسلام ٹائمز: نیو یارک میں کشمیر بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوتا پاکستان کشمیریوں کی پشت پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر ایشو کو اقوام متحدہ کے چارٹر سے ہٹانے کے لئے کافی جتن کیے تاہم وہ ناکام رہا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جب تک مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوتا پاکستان کشمیریوں کی پشت پر ہے۔ نیو یارک میں کشمیر بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا یہ سچ ہے 65 برسوں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا اس دوران کافی نشیب و فراز آئے، جنگیں ہوئیں تعلقات کشیدہ ہوئے تاہم صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہو گا۔ امریکی حکومت کے سینئر آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت پاکستان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بات چیت کا سلسلہ شروع اور ایک ایسا ماحول قائم کریں جس سے خطے میں امن کی ضمانت کو یقینی بنایا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 359860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/359860/بھارت-کشمیر-ایشو-اقوام-متحدہ-چارٹر-سے-ہٹانے-میں-ناکام-رہا-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org