0
Monday 10 Mar 2014 10:07

بھارت کشمیر ایشو اقوام متحدہ چارٹر سے ہٹانے میں ناکام رہا، مسعود خان

بھارت کشمیر ایشو اقوام متحدہ چارٹر سے ہٹانے میں ناکام رہا، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر ایشو کو اقوام متحدہ کے چارٹر سے ہٹانے کے لئے کافی جتن کیے تاہم وہ ناکام رہا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جب تک مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوتا پاکستان کشمیریوں کی پشت پر ہے۔ نیو یارک میں کشمیر بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا یہ سچ ہے 65 برسوں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا اس دوران کافی نشیب و فراز آئے، جنگیں ہوئیں تعلقات کشیدہ ہوئے تاہم صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہو گا۔ امریکی حکومت کے سینئر آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت پاکستان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بات چیت کا سلسلہ شروع اور ایک ایسا ماحول قائم کریں جس سے خطے میں امن کی ضمانت کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 359860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش