QR CodeQR Code

گلگت، جی بی قانون ساز اسمبلی کیجانب سے گندم پر سبسڈی کے خاتمے کیخلاف عوامی احتجاج کی حمایت

10 Mar 2014 19:33

اسلام ٹائمز: گلگت میں اسمبلی سیشن کے دوران اراکین قانون ساز اسمبلی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت گندم پر سبسڈی کا خاتمہ کرکے بلوچستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اراکین قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف عوامی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں بھی بلوچستان جیسے حالات پیدا کررہی ہے، جس کا اصل مقصد یہاں کی صوبائی حکومت کو عوام کے سامنے بدنام کرنا ہے۔ پیر کے روز اجلاس میں صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے عوامی احتجاج کو سو فیصد درست قرار دیتے ہوئے، اس کی حمایت و تائید کی اور وفاقی حکومت سے گندم کو سابق نرخ پر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی کے فیصلے پر بھی شدید تنقید کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 360097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/360097/گلگت-جی-بی-قانون-ساز-اسمبلی-کیجانب-سے-گندم-پر-سبسڈی-کے-خاتمے-کیخلاف-عوامی-احتجاج-کی-حمایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org