0
Monday 10 Mar 2014 19:33

گلگت، جی بی قانون ساز اسمبلی کیجانب سے گندم پر سبسڈی کے خاتمے کیخلاف عوامی احتجاج کی حمایت

گلگت، جی بی قانون ساز اسمبلی کیجانب سے گندم پر سبسڈی کے خاتمے کیخلاف عوامی احتجاج کی حمایت
اسلام ٹائمز۔ اراکین قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف عوامی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں بھی بلوچستان جیسے حالات پیدا کررہی ہے، جس کا اصل مقصد یہاں کی صوبائی حکومت کو عوام کے سامنے بدنام کرنا ہے۔ پیر کے روز اجلاس میں صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے عوامی احتجاج کو سو فیصد درست قرار دیتے ہوئے، اس کی حمایت و تائید کی اور وفاقی حکومت سے گندم کو سابق نرخ پر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی کے فیصلے پر بھی شدید تنقید کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 360097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش