QR CodeQR Code

لیاقت بلوچ ایران کے 12 روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایران کی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن بچھانے پر پوری طرح تیار ہے، لیاقت بلوچ

14 Mar 2014 11:20

اسلام ٹائمز: ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایران میں پاکستان میں شیعہ سنی افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور ایرانی سکیورٹی گارڈز کے اغوا پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایران سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں امن کے ہر راستے کا ساتھ دیگی، امن کیلئے ناگزیر ہے کہ حکومت، فوج، سیاسی جماعتیں ایک پچ پر اکٹھی  ہو جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایران میں پاکستان میں شیعہ سنی افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور ایرانی سکیورٹی گارڈز کے اغوا پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ پاکستان، ایران، افغانستان، بنگلہ دیش، ترکی، انڈونیشیا، ملائشیا اور نائیجریا جیسے مسلم ممالک اپنے سیاسی و دفاعی معاملات کو ملکر حل کریں تو مسلم ممالک دنیا بھر میں بھرپور اقتصادی، معاشی اور دفاعی قوت بنکر ابھر سکتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران  کی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن بچھانے پر پوری طرح تیار ہے۔ ہماری حکومت ہمت کر کے امریکی دبائو سے نکل آئے تو پاک ایران گیس پائپ لائن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 361516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361516/ایران-کی-حکومت-پاک-گیس-پائپ-لائن-بچھانے-پر-پوری-طرح-تیار-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org