0
Friday 14 Mar 2014 11:20
لیاقت بلوچ ایران کے 12 روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایران کی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن بچھانے پر پوری طرح تیار ہے، لیاقت بلوچ

ایران کی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن بچھانے پر پوری طرح تیار ہے، لیاقت بلوچ

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایران سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں امن کے ہر راستے کا ساتھ دیگی، امن کیلئے ناگزیر ہے کہ حکومت، فوج، سیاسی جماعتیں ایک پچ پر اکٹھی  ہو جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایران میں پاکستان میں شیعہ سنی افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور ایرانی سکیورٹی گارڈز کے اغوا پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ پاکستان، ایران، افغانستان، بنگلہ دیش، ترکی، انڈونیشیا، ملائشیا اور نائیجریا جیسے مسلم ممالک اپنے سیاسی و دفاعی معاملات کو ملکر حل کریں تو مسلم ممالک دنیا بھر میں بھرپور اقتصادی، معاشی اور دفاعی قوت بنکر ابھر سکتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران  کی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن بچھانے پر پوری طرح تیار ہے۔ ہماری حکومت ہمت کر کے امریکی دبائو سے نکل آئے تو پاک ایران گیس پائپ لائن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 361516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش