QR CodeQR Code

پاراچنار، کوہاٹ یونیورسٹی کے ٹاپر ذاکر اہلبیت مرتضیٰ حسین بنگش کو کل گولڈ میڈل پیش کیا جائے گا

14 Mar 2014 20:12

اسلام ٹائمز: پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم ماسٹر مرتضی حسین بنگش نے 2013ء کے ایم اے سالانہ امتحان میں 660 نمبر حاصل کرکے اردو ڈیپارٹمنٹ کو ٹاپ کردیا


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ یونیورسٹی اردو ڈیپارٹمنٹ ٹاپ کرنے والے طالب علم ماسٹر مرتضی حسین بنگش کو کل کوہاٹ یونیورسٹی میں گولڈ میڈل پیش کیا جاۓ گا۔ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انتظامیہ کے مطابق پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم ماسٹر مرتضی حسین بنگش نے 2013ء کے ایم اے سالانہ امتحان میں 660 نمبر حاصل کرکے اردو ڈیپارٹمنٹ کو ٹاپ کیا اور گولڈ میڈل کا مستحق ہوگیا ہے۔
 مرتضیٰ حسین بنگش کا تعلق پاراچنار کے علاقے شلوزان سے ہے، اور وہ ایک خوش الحان ذاکر اور شاعر اہلبیت بھی ہیں۔ اسے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کل کوہاٹ میں گولڈ میڈل پیش کیا جاۓ گا۔ دریں اثنا مرتضی بنگش نے اپنی کامیابی کو والدین کی تربیت اور اساتذہ کی محنت و شفقت کا ثمر قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 361743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361743/پاراچنار-کوہاٹ-یونیورسٹی-کے-ٹاپر-ذاکر-اہلبیت-مرتضی-حسین-بنگش-کو-کل-گولڈ-میڈل-پیش-کیا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org