0
Friday 14 Mar 2014 20:12

پاراچنار، کوہاٹ یونیورسٹی کے ٹاپر ذاکر اہلبیت مرتضیٰ حسین بنگش کو کل گولڈ میڈل پیش کیا جائے گا

پاراچنار، کوہاٹ یونیورسٹی کے ٹاپر ذاکر اہلبیت مرتضیٰ حسین بنگش کو کل گولڈ میڈل پیش کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ یونیورسٹی اردو ڈیپارٹمنٹ ٹاپ کرنے والے طالب علم ماسٹر مرتضی حسین بنگش کو کل کوہاٹ یونیورسٹی میں گولڈ میڈل پیش کیا جاۓ گا۔ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انتظامیہ کے مطابق پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم ماسٹر مرتضی حسین بنگش نے 2013ء کے ایم اے سالانہ امتحان میں 660 نمبر حاصل کرکے اردو ڈیپارٹمنٹ کو ٹاپ کیا اور گولڈ میڈل کا مستحق ہوگیا ہے۔
 مرتضیٰ حسین بنگش کا تعلق پاراچنار کے علاقے شلوزان سے ہے، اور وہ ایک خوش الحان ذاکر اور شاعر اہلبیت بھی ہیں۔ اسے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کل کوہاٹ میں گولڈ میڈل پیش کیا جاۓ گا۔ دریں اثنا مرتضی بنگش نے اپنی کامیابی کو والدین کی تربیت اور اساتذہ کی محنت و شفقت کا ثمر قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 361743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش