QR CodeQR Code

گلگت، قانون ساز اسمبلی میں سرکاری ہسپتالوں میں فیس وصولی کیلئے مسودہ قانون پیش

14 Mar 2014 20:53

اسلام ٹائمز: عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہدی شاہ سرکار کا ایک اور ظالمانہ قانون پاس کرنے کی کوشش، عوامی حلقوں میں تشویش کا اظہار۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان نے سرکاری ہسپتالوں سے مفت علاج کی سہولت ختم کرکے علاج معالجے پر فیسیں نافذ کرتے ہوئے اس کو قانونی تحفظ دینے کے لیے مسودہ قانون، منظوری کے لیے ایوان میں پیش کردیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت حاجی گلبر نے بل اسمبلی میں پیش کیا، جسے ڈپٹی اسپیکر نے سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ اس مسودے پر اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بحث کی جائے گی۔ مذکورہ بل پر قانون سازی کی صورت میں گلگت بلتستان کے عوام کو 66 سالوں سے حاصل مفت علاج کی سہولت ختم ہو جائے گی اور مریضوں سے مختلف مدوں میں فیس کے نام پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو پہلے ہی ناکافی سہولیات کا سامنا ہے، فیسوں کی وصولی سے غریب عوام پر مزید مالی بوجھ بڑھ جائیگا۔ گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اسکی بھرپور مزمت کرتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 361761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361761/گلگت-قانون-ساز-اسمبلی-میں-سرکاری-ہسپتالوں-فیس-وصولی-کیلئے-مسودہ-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org