QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے تحت اسیران کی رہائی کے لئے پریس کلب راولپنڈی کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ

16 Mar 2014 22:31

اسلام ٹائمز: اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ بے گناہ قید افراد کی رہائی تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا سانحہ راولپنڈی کے پس پردہ سازش کو بے نقاب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے تحت اسیران سانحہ راولپنڈی کی رہائی کے لئے پریس کلب راولپنڈی کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین، بچوں اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر اسیران کی رہائی کے حوالہ سے مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ بے گناہ قید افراد کی رہائی تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا سانحہ راولپنڈی کے پس پردہ سازش کو بے نقاب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 362479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/362479/ایم-ڈبلیو-کے-تحت-اسیران-کی-رہائی-لئے-پریس-کلب-راولپنڈی-سامنے-زبردست-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org