QR CodeQR Code

وحدت اسکائوٹس پاکستان کے وفد کی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر سلامی

17 Mar 2014 19:34

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکز کی جانب سے آغا اللہ بخش جعفری اور وحدت چیف اسکاوٹ پنجاب برادر تنصیر حیدر نے اسکاوٹ وفد کی قیادت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبے وحدت اسکاوٹس پاکستان کے نمائندہ وفد نے علی رضا آباد میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے مرقد پر حاضری دی۔ ماہ مارچ میں شہید کی برسی کی مناسبت کے سلسلے میں شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے پاکستان بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ وحدت اسکاوٹس کے وفد نے مزار پر پھول چڑھائے، سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکز کی جانب سے آغا اللہ بخش جعفری اور وحدت چیف اسکاوٹ پنجاب برادر تنصیر حیدر نے اسکاوٹ وفد کی قیادت کی۔ شرکاء نے شہید کی قومی و ملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مشن کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 362758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/362758/وحدت-اسکائوٹس-پاکستان-کے-وفد-کی-شہید-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-مرقد-پر-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org