0
Monday 17 Mar 2014 19:34

وحدت اسکائوٹس پاکستان کے وفد کی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر سلامی

وحدت اسکائوٹس پاکستان کے وفد کی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر سلامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبے وحدت اسکاوٹس پاکستان کے نمائندہ وفد نے علی رضا آباد میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے مرقد پر حاضری دی۔ ماہ مارچ میں شہید کی برسی کی مناسبت کے سلسلے میں شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے پاکستان بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ وحدت اسکاوٹس کے وفد نے مزار پر پھول چڑھائے، سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکز کی جانب سے آغا اللہ بخش جعفری اور وحدت چیف اسکاوٹ پنجاب برادر تنصیر حیدر نے اسکاوٹ وفد کی قیادت کی۔ شرکاء نے شہید کی قومی و ملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مشن کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 362758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش