QR CodeQR Code

گلگت، کینٹ پولیس نے توقیر عباس پال قتل کیس میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

17 Mar 2014 20:38

اسلام ٹائمز: بنک ملازم کو گلگت شہر کے علاقے جٹیال کینٹ ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کینٹ پولیس گلگت نے توقیر عباس پال قتل کیس میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ عاطف خان کی قیادت میں ٹیم نے مطلوب ملزمان صابر خان ولد لال شہزادہ اور عتیق الرحمن ولد حبیب الرحمن کو ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران گلگت سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت کے سینئر صحافی ظفر حیات پال کے جوان سال بیٹے اور بنک ملازم توقیر عباس پال کو جوٹیال کے علاقے میں 16 دسمبر کو رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 362803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/362803/گلگت-کینٹ-پولیس-نے-توقیر-عباس-پال-قتل-کیس-میں-مطلوب-2-ملزمان-کو-گرفتار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org