QR CodeQR Code

ہشت گردوں کا آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر مقابلہ کریں گے

پاکستان اور شریعت کے غداروں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

18 Mar 2014 16:32

اسلام ٹائمز: علی پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مذہبی لوگ ہیں، امن چاہتے ہیں، حکمرانوں کو چاہیے کہ دہشت گردوں سے فوری طور پر مذاکرات بند کرے اور ان کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرے، پوری قوم پاک آرمی کے ساتھ ہے۔


اسلام ٹائمز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک اس وقت عالمی سازشوں کا حصہ بنا ہوا ہے اور پورے ملک مین دہشت گردوں نے بدامنی پھیلا رکھی ہے ایسے میں حکومت کی معنی خیز خاموشی پر سنی تحریک کو تشویش ہے۔ ان خیالات کا اظہار اظہار اُنہوں نے علی پور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مشائخ علماء اور سنی تحریک کے کارکنوں سمیت بے گناہ معصوم شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہماری حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی بجائے مذاکرات کا راگ الاپ رہی ہے۔ ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات اور سیز فائر کے اعلانات کے باوجود جج کا قتل، آرمی کے جوانوں کی شہادت اور ملک بھر میں جاری بم دھماکے کیا پیغام دے رہے ہیں، ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مذہبی لوگ ہیں، امن چاہتے ہیں، حکمرانوں کو چاہیے کہ دہشت گردوں سے فوری طور پر مذاکرات بند کرے اور ان کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرے، پوری قوم پاک آرمی کے ساتھ ہے۔ پاکستان اور شریعت کے غداروں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے دہشت گردوں کا آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر مقابلہ کریں گے، اس کے لیے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 363110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/363110/پاکستان-اور-شریعت-کے-غداروں-کو-ہیرو-بنا-کر-پیش-کیا-جا-رہا-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org