0
Tuesday 18 Mar 2014 16:32
ہشت گردوں کا آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر مقابلہ کریں گے

پاکستان اور شریعت کے غداروں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

پاکستان اور شریعت کے غداروں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک اس وقت عالمی سازشوں کا حصہ بنا ہوا ہے اور پورے ملک مین دہشت گردوں نے بدامنی پھیلا رکھی ہے ایسے میں حکومت کی معنی خیز خاموشی پر سنی تحریک کو تشویش ہے۔ ان خیالات کا اظہار اظہار اُنہوں نے علی پور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مشائخ علماء اور سنی تحریک کے کارکنوں سمیت بے گناہ معصوم شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہماری حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی بجائے مذاکرات کا راگ الاپ رہی ہے۔ ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات اور سیز فائر کے اعلانات کے باوجود جج کا قتل، آرمی کے جوانوں کی شہادت اور ملک بھر میں جاری بم دھماکے کیا پیغام دے رہے ہیں، ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مذہبی لوگ ہیں، امن چاہتے ہیں، حکمرانوں کو چاہیے کہ دہشت گردوں سے فوری طور پر مذاکرات بند کرے اور ان کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرے، پوری قوم پاک آرمی کے ساتھ ہے۔ پاکستان اور شریعت کے غداروں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے دہشت گردوں کا آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر مقابلہ کریں گے، اس کے لیے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 363110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش