QR CodeQR Code

ایران پر حملہ اسرائیل کی تباہی ہو گا،محمود احمدی نژاد

6 Sep 2010 13:48

اسلام ٹائمز:ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا اور صیہونی ریاست ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتے،کسی بھی حملے کی صورت میں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے


دوحہ:اسلام ٹائمز-ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ اسرائیل کی تباہی ہو گا۔انھوں نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر فلسطینی صدر کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔قطر کے امیر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے ہم راہ دوحہ میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوِئے محمود احمدی نژاد نے کہا کہ امریکا اور صیہونی ریاست ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتے۔کسی بھی حملے کی صورت میں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت ہوئی تو دنیا کے نقشے سے صیہونیت کے وجود کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ایرانی صدر نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔




خبر کا کوڈ: 36424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36424/ایران-پر-حملہ-اسرائیل-کی-تباہی-ہو-گا-محمود-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org