QR CodeQR Code

الطاف حسین غیر جمہوری قوتوں کو اکسا رہے ہیں، ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل نہیں ہوگی، خورشید شاہ

23 Mar 2014 02:43

اسلام ٹائمز: سکھر پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے بیانات پر مجھے تو یقین نہیں، ان کے بیانات ہر وقت تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل نہیں ہوگی، ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے اور جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہیں جبکہ الطاف حسین غیر جمہوری قوتوں کو اکسا رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم الگ الگ نظریئے رکھتی ہیں اور 2 الگ نظریوں کا مل کر حکومت کرنا مشکل نظر آتا ہے، الطاف حسین کو سمجھ لینا چاہیئے کہ جمہوریت میں ہی مسائل حل ہوتے ہیں، غیر جمہوری بیانات سے ملک میں بہتری نہیں آئے گی اور نقصان ہوگا۔ سکھر پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے فوج اور اسلحہ کسی اور ملک کے حوالے نہ کرنے کے بیان پر اس وقت تک اعتماد کر لینا چاہیئے جب تک کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے بیانات پر مجھے تو یقین نہیں، ان کے بیانات ہر وقت تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 364826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/364826/الطاف-حسین-غیر-جمہوری-قوتوں-کو-اکسا-رہے-ہیں-ایم-کیو-سندھ-حکومت-میں-شامل-نہیں-ہوگی-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org