QR CodeQR Code

گورنر بلوچستان نے صوبے کی 5 شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کئے

24 Mar 2014 12:14

اسلام ٹائمز: تقریب میں وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، معتبرین اور اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ جس میں ڈاکٹر اظہار حسین، غوث بخش صابر اور افضل مراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گورنر ہاؤس میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر صوبے کی 5 شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کئے۔ پروفیسر ولی محمد سیال کاکڑ اور ولی خان بابر مرحوم کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز دیا گیا۔ جبکہ ڈاکٹر اظہار حسین، غوث بخش صابر اور افضل مراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، معتبرین اور اعلٰی حکام نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 365096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365096/گورنر-بلوچستان-نے-صوبے-کی-5-شخصیات-میں-قومی-اعزازات-تقسیم-کئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org