0
Monday 24 Mar 2014 12:14

گورنر بلوچستان نے صوبے کی 5 شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کئے

گورنر بلوچستان نے صوبے کی 5 شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کئے

اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گورنر ہاؤس میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر صوبے کی 5 شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کئے۔ پروفیسر ولی محمد سیال کاکڑ اور ولی خان بابر مرحوم کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز دیا گیا۔ جبکہ ڈاکٹر اظہار حسین، غوث بخش صابر اور افضل مراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، معتبرین اور اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

خبر کا کوڈ : 365096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش