QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، چوری شدہ گاڑیاں سمگل کرتے ہوئے پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

25 Mar 2014 21:18

اسلام ٹائمز: ہتھالہ ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر کلاچی پولیس نے ایک ساتھ 6 گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تو چار گاڑیاں فرار ہو گیئں، پکڑی جانیوالی دو چوری شدہ گاڑیوں میں حاضر سروس پولیس اہلکار سوار تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر پولیس نے حاضر سروس دو پولیس اہلکاروں کو چوری شدہ گاڑیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ہتھالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے آنیوالی 6 گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی، تو اس میں سے چار گاڑیاں تیز رفتاری سے پولیس کو جل دیکر فرار ہوگئیں۔ باقی کی دو گاڑیوں کو پولیس نے جیسے تیسے کرکے روک لیا۔ ان گاڑیوں کی جب جانچ پڑتا ل کی گئی تو دونوں گاڑیاں ملک کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں۔ جبکہ ان کو چلانے والے دونوں ڈرائیور حاضر سروس پولیس اہلکار تھے۔ خیال ہے کہ مذکورہ آدھ درجن گاڑیاں فاٹا سمگل کی جارہی تھیں۔ دونوں ملزمان نے چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے حوالدار محمد جان اور کانسٹیبل محب اللہ سے الجھنے اور ہاتھا پائی کی کوشش کی، مگر حوالدار اور اہلکاروں نے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی۔ پولیس نے حاضر سروس پولیس اہلکار عصمت اللہ ولد اللہ بخش کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم پولیس اہلکار کا نام تاحال صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ ایس ایچ او کلاچی ہارون خان نے ملزمان کے خلاف 506-186-189-149-382-114-156(89)1969 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 365746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365746/ڈی-آئی-خان-چوری-شدہ-گاڑیاں-سمگل-کرتے-ہوئے-پولیس-اہلکار-رنگے-ہاتھوں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org