0
Tuesday 25 Mar 2014 21:18

ڈی آئی خان، چوری شدہ گاڑیاں سمگل کرتے ہوئے پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈی آئی خان، چوری شدہ گاڑیاں سمگل کرتے ہوئے پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر پولیس نے حاضر سروس دو پولیس اہلکاروں کو چوری شدہ گاڑیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ہتھالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے آنیوالی 6 گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی، تو اس میں سے چار گاڑیاں تیز رفتاری سے پولیس کو جل دیکر فرار ہوگئیں۔ باقی کی دو گاڑیوں کو پولیس نے جیسے تیسے کرکے روک لیا۔ ان گاڑیوں کی جب جانچ پڑتا ل کی گئی تو دونوں گاڑیاں ملک کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں۔ جبکہ ان کو چلانے والے دونوں ڈرائیور حاضر سروس پولیس اہلکار تھے۔ خیال ہے کہ مذکورہ آدھ درجن گاڑیاں فاٹا سمگل کی جارہی تھیں۔ دونوں ملزمان نے چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے حوالدار محمد جان اور کانسٹیبل محب اللہ سے الجھنے اور ہاتھا پائی کی کوشش کی، مگر حوالدار اور اہلکاروں نے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی۔ پولیس نے حاضر سروس پولیس اہلکار عصمت اللہ ولد اللہ بخش کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم پولیس اہلکار کا نام تاحال صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ ایس ایچ او کلاچی ہارون خان نے ملزمان کے خلاف 506-186-189-149-382-114-156(89)1969 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 365746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش