QR CodeQR Code

طالبان شوریٰ سے ملنے وفد شمالی وزیرستان سے نامعلوم سمت روانہ

26 Mar 2014 11:49

اسلام ٹائمز: حکومتی اور طالبان کمیٹی کے اراکین وفد مختلف ذرائع اور راستوں سے شمالی وزیرستان روانہ ہوئے تھے، مولانا سمیع الحق اور حکومتی کمیٹی کو ہیلی کاپٹر کی سہولت میسر تھی۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان شوریٰ سے ملاقات کی خواہش لیئے حکومتی اور طالبان کمیٹی کے اراکین کا وفد شمالی وزیرستان سے نامعلوم سمت روانہ ہوگیا ہے۔ شمالی وزیرستان تک پہنچنے کے لیے کمیٹیوں کے اراکین نے مختلف ذرائع اور راستے استعمال کئے۔ حکومتی کمیٹی کے ممبران اور مولانا سمیع الحق کو ہیلی کاپٹر کی سہولت حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی جبکہ طالبان کمیٹی کے کچھ ارکان پشاور سے شمالی وزیرستان کی جانب روانہ ہوئے۔ گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی۔ حکومتی کمیٹی کے اراکین اصرار کر رہے تھے کہ یہ ملاقات کسی ایسی جگہ پر ہو جہاں فورسز کی عملداری ہو، جبکہ طالبان شوریٰ نے اس مقام کو ترجیح دی جہاں اپنی دانست میں ان کا کنٹرول ہے۔ حکومتی کمیٹی کی سربراہی وفاقی سیکرٹری حبیب اللہ خٹک اور طالبان کمیٹی کی سربراہی مولانا سمیع الحق کر رہے ہیں، مگر اس وقت دونوں کمیٹیوں کے اراکین طالبان شوریٰ سے ملاقات کرنے گئے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 365900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365900/طالبان-شوری-سے-ملنے-وفد-شمالی-وزیرستان-نامعلوم-سمت-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org