0
Wednesday 26 Mar 2014 11:49

طالبان شوریٰ سے ملنے وفد شمالی وزیرستان سے نامعلوم سمت روانہ

طالبان شوریٰ سے ملنے وفد شمالی وزیرستان سے نامعلوم سمت روانہ
اسلام ٹائمز۔ طالبان شوریٰ سے ملاقات کی خواہش لیئے حکومتی اور طالبان کمیٹی کے اراکین کا وفد شمالی وزیرستان سے نامعلوم سمت روانہ ہوگیا ہے۔ شمالی وزیرستان تک پہنچنے کے لیے کمیٹیوں کے اراکین نے مختلف ذرائع اور راستے استعمال کئے۔ حکومتی کمیٹی کے ممبران اور مولانا سمیع الحق کو ہیلی کاپٹر کی سہولت حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی جبکہ طالبان کمیٹی کے کچھ ارکان پشاور سے شمالی وزیرستان کی جانب روانہ ہوئے۔ گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی۔ حکومتی کمیٹی کے اراکین اصرار کر رہے تھے کہ یہ ملاقات کسی ایسی جگہ پر ہو جہاں فورسز کی عملداری ہو، جبکہ طالبان شوریٰ نے اس مقام کو ترجیح دی جہاں اپنی دانست میں ان کا کنٹرول ہے۔ حکومتی کمیٹی کی سربراہی وفاقی سیکرٹری حبیب اللہ خٹک اور طالبان کمیٹی کی سربراہی مولانا سمیع الحق کر رہے ہیں، مگر اس وقت دونوں کمیٹیوں کے اراکین طالبان شوریٰ سے ملاقات کرنے گئے ہیں۔ 

خبر کا کوڈ : 365900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش