QR CodeQR Code

ایران کو پرامن جوہری توانائی استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، خلیج فارس تعاون کونسل

8 Sep 2010 11:54

اسلام ٹائمز: خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین نے ایران کے پرامن جوہری توانائی کو استعمال کرنے کے حق کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ این پی ٹی معاہدے پر دستخط کر دے۔


اسلام ٹائمز – وائے جے سی نیوز ایجنسی کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین نے سعودی عرب میں کونسل کے ایک سو سولہویں اجلاس کی آخری نشست میں ایران اور دوسرے تمام ممالک کے پرامن جوہری توانائی کے استعمال کے حق کی پرزور حمایت کی۔
 اس اجلاس کے آخر میں جو گذشتہ روز منگل کے دن جدہ میں برگزار ہوا شرکاء نے بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے کی نگرانی میں پرامن جوہری توانائی کے حصول کو تمام ممالک کا بنیادی حق قرار دیا۔ اسی طرح اجلاس کے اراکین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ این پی ٹی معاہدے پر دستخط کر دے۔ اجلاس کے شرکاء نے کونسل کے ممبر ممالک پر ایران سے خوشگوار تعلقات استوار کرنے اور آپس کے مسائل گفتگو کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 36600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36600/ایران-کو-پرامن-جوہری-توانائی-استعمال-کرنے-کا-مکمل-حق-حاصل-ہے-خلیج-فارس-تعاون-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org