QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان صحابہ کرام کے مزارات پر حملوں کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منائیگی

27 Mar 2014 23:26

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تکفیریوں نے معزز صحابہ کرام کے مزاروں کو نشانہ بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ انکا اسلام کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل تہور حیدری نے شام میں حضرت اویس قرنی (رض) اور حضرت عمار یاسر (رض) کے مزارات پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ تہور حیدری کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں نے صحابہ کرام کے مزاروں کو شہید کرکے پوری امت مسلمہ کے دل دکھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کل جمعہ کو ان حملوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کی ان حملوں پر خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ تہور حیدری نے کہا کہ تکفیریوں نے معزز صحابہ کرام کے مزاروں کو نشانہ بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ ان کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔


خبر کا کوڈ: 366594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/366594/ا-ئی-ایس-او-پاکستان-صحابہ-کرام-کے-مزارات-پر-حملوں-کیخلاف-جمعہ-کو-یوم-احتجاج-منائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org