0
Thursday 27 Mar 2014 23:26

آئی ایس او پاکستان صحابہ کرام کے مزارات پر حملوں کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منائیگی

آئی ایس او پاکستان صحابہ کرام کے مزارات پر حملوں کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منائیگی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل تہور حیدری نے شام میں حضرت اویس قرنی (رض) اور حضرت عمار یاسر (رض) کے مزارات پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ تہور حیدری کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں نے صحابہ کرام کے مزاروں کو شہید کرکے پوری امت مسلمہ کے دل دکھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کل جمعہ کو ان حملوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کی ان حملوں پر خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ تہور حیدری نے کہا کہ تکفیریوں نے معزز صحابہ کرام کے مزاروں کو نشانہ بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ ان کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
خبر کا کوڈ : 366594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش