QR CodeQR Code

ملتان، معروف چوک نواں شہر کا نام میجر جہانزیب شہید کے نام میں تبدیل

28 Mar 2014 17:15

اسلام ٹائمز: میجر جہانزیب عدنان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر تقریب منعقد ہوئی، جس سے شہید کے والد لیفٹیٹنٹ کرنل(ریٹائرڈ) نور محمد، شہید کی والدہ، بھائی اور ڈی سی او ملتان نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے میجر جہانزیب عدنان جو کہ پشاور میں کالعدم تحریک طالبان کے حملے میں شہید ہوئے تھے اُنہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے معروف چوک نواں شہر کو میجر جہانزیب عدنان کے نام سے موسوم کردیا، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر تقریب منعقد ہوئی، جس سے شہید کے والد لیفٹیٹنٹ کرنل(ریٹائرڈ)نور محمد، شہید کی والدہ، بھائی، بہن، شہید کی زوجہ اور ڈی سی او ملتان نے خطاب کیا، اس موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے شہید کو سلامی دی گئی، بعدازاں ڈی سی او ملتان زاہداکرم گوندل اور شہید کی فیملی نے تختی کی نقاب کشائی کی۔


خبر کا کوڈ: 366714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/366714/ملتان-معروف-چوک-نواں-شہر-کا-نام-میجر-جہانزیب-شہید-کے-میں-تبدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org