QR CodeQR Code

شام میں صحابہ کرام (رض) کے مزارات کی توہین کی سخت مذمت کرتے ہیں، سعید الحسنین

30 Mar 2014 14:05

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ صحابہ کرام ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔ ان کی اس گستاخی سے آل سعود کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے صوبائی ترجمان سعید الحسنین نے شام میں صحابہ کرام کی مزارات کی توہین کرنے  کے شرمناک اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ آل سعود کے اشاروں پر آج صحابی رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت اویس قرنی اور حضرت عمار یاسر (رض) کے مزار اقدس کی توہین کی گئی، اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ صحابہ کرام ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔ ان کی اس گستاخی سے آل سعود کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 367390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/367390/شام-میں-صحابہ-کرام-رض-کے-مزارات-کی-توہین-سخت-مذمت-کرتے-ہیں-سعید-الحسنین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org