0
Sunday 30 Mar 2014 14:05

شام میں صحابہ کرام (رض) کے مزارات کی توہین کی سخت مذمت کرتے ہیں، سعید الحسنین

شام میں صحابہ کرام (رض) کے مزارات کی توہین کی سخت مذمت کرتے ہیں، سعید الحسنین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے صوبائی ترجمان سعید الحسنین نے شام میں صحابہ کرام کی مزارات کی توہین کرنے  کے شرمناک اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ آل سعود کے اشاروں پر آج صحابی رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت اویس قرنی اور حضرت عمار یاسر (رض) کے مزار اقدس کی توہین کی گئی، اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ صحابہ کرام ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔ ان کی اس گستاخی سے آل سعود کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 367390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش