QR CodeQR Code

وکلاء اپنے درمیان کالی بھیڑوں سے باخبر رہیں، جسٹس فصیح الملک

31 Mar 2014 19:05

اسلام ٹائمز: پشاور ہائی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف براداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ عوام کی آزاد عدلیہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، اگر عدالتیں اسی طرح فعال طریقے سے کام کرتی رہیں تو عدالتوں پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس میاں فصیح الملک نے کہا ہے کہ اگر عدالتیں اسی طرح فعال طریقے سے کام کرتی رہیں تو عدالتوں پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا۔ پشاور ہائی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف براداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں فصیح الملک نے کہا کہ عوام کی آزاد عدلیہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، وکلاء اپنے درمیان کالی بھیڑوں سے باخبر رہیں۔ ان کہنا تھا کہ اگر عدالتیں اسی طرح فعال طریقے سے کام کرتی رہیں تو عدالتوں پر عوام کا اعتماد بڑھے گا اور ملک میں قانون کی حاکمیت قائم ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 367677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/367677/وکلاء-اپنے-درمیان-کالی-بھیڑوں-سے-باخبر-رہیں-جسٹس-فصیح-الملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org