QR CodeQR Code

نائن الیون کارروائی عرب فدائن نے کی،یہودیوں میں صلاحیت نہیں، حکمت یار

12 Sep 2010 00:33

اسلام ٹائمز:سابق افغان وزیراعظم نے کہا کہ جس قسم کا یہ حملہ تھا اس طرح کی کارروائی کی صلاحیت یہودیوں میں موجود ہی نہیں،اور یہودی اس طرح کی فدائی کارروائی کے لیے کسی کو بھی تیار نہیں کرسکتے


کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق حزب اسلامی کے رہنما اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر کا واقعہ 19 عرب فدائین کی کارروائی تھی،جن کا تعلق القاعدہ سے تھا،اس بات کا انکشاف انہوں نے جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں معروف صحافی سلیم صافی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا،جو کہ نائن الیون کے نو سال مکمل ہونے کے حوالے سے لیا گیا۔نائن الیون کا واقعہ سازش تھیوری کا حصہ تھا اور یہ یہودیوں نے کروایا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سابق افغان وزیراعظم نے کہا کہ جس قسم کا یہ حملہ تھا،اس طرح کی کارروائی کی صلاحیت یہودیوں میں موجود ہی نہیں،اور یہودی اس طرح کی فدائی کارروائی کے لیے کسی کو بھی تیار نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 36855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36855/نائن-الیون-کارروائی-عرب-فدائن-نے-کی-یہودیوں-میں-صلاحیت-نہیں-حکمت-یار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org