0
Sunday 12 Sep 2010 00:33

نائن الیون کارروائی عرب فدائن نے کی،یہودیوں میں صلاحیت نہیں، حکمت یار

نائن الیون کارروائی عرب فدائن نے کی،یہودیوں میں صلاحیت نہیں، حکمت یار
کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق حزب اسلامی کے رہنما اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر کا واقعہ 19 عرب فدائین کی کارروائی تھی،جن کا تعلق القاعدہ سے تھا،اس بات کا انکشاف انہوں نے جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں معروف صحافی سلیم صافی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا،جو کہ نائن الیون کے نو سال مکمل ہونے کے حوالے سے لیا گیا۔نائن الیون کا واقعہ سازش تھیوری کا حصہ تھا اور یہ یہودیوں نے کروایا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سابق افغان وزیراعظم نے کہا کہ جس قسم کا یہ حملہ تھا،اس طرح کی کارروائی کی صلاحیت یہودیوں میں موجود ہی نہیں،اور یہودی اس طرح کی فدائی کارروائی کے لیے کسی کو بھی تیار نہیں کر سکتے۔

خبر کا کوڈ : 36855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش