QR CodeQR Code

شرپسندوں کو گرفتار کرنیکی بجائے معصوم اور بیگناہ لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، آغا راحت حسینی

4 Apr 2014 17:18

اسلام ٹائمز: مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی شکل میں ایک نئی وحدت قائم ہوئی ہے۔ اس کی جتنی بھی حمایت کی جائے کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے نماز جمعہ کے مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں شرپسندوں کو گرفتار کرنے کے بجائے معصوم اور بیگناہ لوگوں کو تنگ کیا جاتا ہے جو کہ نہایت افسوسناک اور شرمناک فعل ہے۔ تعصبات سے ہٹ کر کام کیا جائے تو گلگت بلتستان میں امن ہی امن ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی شکل میں ایک نئی وحدت قائم ہوئی ہے۔ اس کی جتنی بھی حمایت کی جائے کم ہے۔ عوام کو چاہیئے کہ ان کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کریں، یہی علاقہ کے اندر امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی بھی بھرپور حمایت کی۔


خبر کا کوڈ: 369064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369064/شرپسندوں-کو-گرفتار-کرنیکی-بجائے-معصوم-اور-بیگناہ-لوگوں-تنگ-کیا-جا-رہا-ہے-آغا-راحت-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org