0
Friday 4 Apr 2014 17:18

شرپسندوں کو گرفتار کرنیکی بجائے معصوم اور بیگناہ لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، آغا راحت حسینی

شرپسندوں کو گرفتار کرنیکی بجائے معصوم اور بیگناہ لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، آغا راحت حسینی
اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے نماز جمعہ کے مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں شرپسندوں کو گرفتار کرنے کے بجائے معصوم اور بیگناہ لوگوں کو تنگ کیا جاتا ہے جو کہ نہایت افسوسناک اور شرمناک فعل ہے۔ تعصبات سے ہٹ کر کام کیا جائے تو گلگت بلتستان میں امن ہی امن ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی شکل میں ایک نئی وحدت قائم ہوئی ہے۔ اس کی جتنی بھی حمایت کی جائے کم ہے۔ عوام کو چاہیئے کہ ان کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کریں، یہی علاقہ کے اندر امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی بھی بھرپور حمایت کی۔
خبر کا کوڈ : 369064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش