QR CodeQR Code

سیلاب زدگان کے لئے امداد لے کر پانچ ایرانی پروازیں لاہور پہنچ گئیں

13 Sep 2010 10:34

اسلام ٹائمز:ایرانی قونصلیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت تمام اضلاع میں متاثرین کے لئے امدادی کیمپ لگائے گی اور یہ کیمپ ایرانی نمائندگان کی موجودگی میں لگائے جائیں گے


لاہور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایران کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان کے ساتھ 5 پروازیں لاہور پہنچ گئیں۔یہ امدادی سامان ایرانی حکومت کی جانب سے پاکستان بھجوایا گیا ہے۔جس میں اشیا خورد و نوش سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔پاکستان میں یہ امدادی سامان ایرانی قونصلیٹ جنرل علی قومی نے وصول کیا۔ لاہور ائیر پورٹ پر ایرانی قونصلیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت تمام اضلاع میں متاثرین کے لئے امدادی کیمپ لگائے گی اور یہ کیمپ ایرانی نمائندگان کی موجودگی میں لگائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 36927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36927/سیلاب-زدگان-کے-لئے-امداد-لے-کر-پانچ-ایرانی-پروازیں-لاہور-پہنچ-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org