0
Monday 13 Sep 2010 10:34

سیلاب زدگان کے لئے امداد لے کر پانچ ایرانی پروازیں لاہور پہنچ گئیں

سیلاب زدگان کے لئے امداد لے کر پانچ ایرانی پروازیں لاہور پہنچ گئیں
لاہور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایران کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان کے ساتھ 5 پروازیں لاہور پہنچ گئیں۔یہ امدادی سامان ایرانی حکومت کی جانب سے پاکستان بھجوایا گیا ہے۔جس میں اشیا خورد و نوش سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔پاکستان میں یہ امدادی سامان ایرانی قونصلیٹ جنرل علی قومی نے وصول کیا۔ لاہور ائیر پورٹ پر ایرانی قونصلیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت تمام اضلاع میں متاثرین کے لئے امدادی کیمپ لگائے گی اور یہ کیمپ ایرانی نمائندگان کی موجودگی میں لگائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 36927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش