QR CodeQR Code

ایران کا پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

13 Sep 2010 11:42

اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے اعلان کیا ہے کہ ایران پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔


اسلام ٹائمز – وائے جے سی نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے گذشتہ روز اتوار کے دن صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی پرزور تاکید کے بعد حکومت نے پاکستانی مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام اداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پاکستان میں سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کریں۔
ایران کے نائب صدر نے کہا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ انسانی بھائی چارے کے تحت پاکستان کے مصیبت زدہ عوام کی مدد کریں۔ محمد رضا رحیمی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس کی بحالی کیلئے حکومت کے علاوہ ایرانی عوام کو بھی چاہئے کہ وہ دل کھول کر مدد کریں۔


خبر کا کوڈ: 36938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36938/ایران-کا-پاکستانی-سیلاب-زدگان-کیلئے-10-کروڑ-ڈالر-کی-امداد-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org