QR CodeQR Code

پاکستان اور ایران 8 اپریل سے مشترکہ بحری مشقیں کریں گے

6 Apr 2014 06:51

اسلام ٹائمز: ایرانی بحری حکام کے مطابق آبنائے ہرمز میں ہونے والی چار روزہ مشقوں میں شرکت کے لئے پاکستان بیڑہ ایران پہنچ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران اور پاکستان 8 اپریل سے آبنائے ہرمز میں چار روزہ بحری مشقیں کریں گے۔ ایرانی بحریہ کے آپریشنز کے لئے سیکنڈ ان کمانڈ ریئر ایڈمرل شاہرام ایرانی نے کہا کہ پاکستان بحریہ کا بیڑہ جنوبی ایرانی بندرگاہ بندر عباس پہنچ چکا ہے۔ پاکستان بحری بیڑے میں میزائل لانچر جنگی بحری جہاز، لاجسٹک جنگی بحری جہاز اور جدید آبدوز شامل ہیں۔ ایران اور پاکستان بحری حکام بحری بیڑے کے قیام کے دوران آفیشل میٹنگز بھی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 369673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369673/پاکستان-اور-ایران-8-اپریل-سے-مشترکہ-بحری-مشقیں-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org