QR CodeQR Code

شام کا بحران حل کرنیکے خواہشمند ممالک کو دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں، سرگئی لاروف

6 Apr 2014 09:15

اسلام ٹائمز: ماسکو میں ہونیوالے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں دہشتگردی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کے حل کیلئے دہشتگردی کیخلاف لڑائی کو بلامشروط ترجیح بنانا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ  سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے خواہشمند ممالک کو دہشت گردی پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیں، کیونکہ دہشت گردی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔ ماسکو میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب کہا جا رہا ہے کہ شام سے متعلق تیسری بین الاقوامی کانفرنس تب کی جائے جب بشار الاسد اس معاملے سے الگ ہوجائیں، تاکہ دہشت گردی سے نمٹا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کے حل کے لئے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کو بلا مشروط ترجیح بنانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 369689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369689/شام-کا-بحران-حل-کرنیکے-خواہشمند-ممالک-کو-دہشتگردی-پر-قابو-پانے-کیلئے-اقدامات-کرنے-چاہیں-سرگئی-لاروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org