QR CodeQR Code

یوکرائین روس تنازع میں پاکستان کا موقف اصولی ہے

کریمیا کے تاتاری مسلمانوں کو اپنے ہی دیس میں پردیسی بنا دیا گیا، سینیٹر مشاہد حسین سید

طاقت کے بل بوتے پر سرحدوں میں تبدیلی قابلِ قبول نہیں

7 Apr 2014 20:33

اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ 1971 میں پاکستان کو بھی ایسے ہی سانحے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب بیرونی قوتوں کے ایماء پر طاقت کے بل بوتے پر مشرقی حصہ جدا کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ حالیہ یوکرائین تنازع میں پاکستان کا موقف اصولی ہے جبکہ کریمیا میں روس کی جانب سے طاقت کا استعمال یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اکیسویں صدی کی مہذب دنیا میں ایسے اقدامات کی کسی صورت کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ وہ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ اور ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام تیزی سے بدلتے عالمی منظرنامے پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس میں انہوں نے امریکہ اور روس کے مابین نئی سرد جنگ کے احیاء کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے اسے خطے کیلئے تباہ کن قرار دیا۔
انہوں نے کریمیا میں موجود تاتاری مسلمانوں پر سٹالن دور میں ڈھائے جانے والے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگ بھگ تین لاکھ کے قریب تاتاری مسلمانوں کو اپنے ہی دیس میں پردیسی بنا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یوکرائین میں پاکستانی تارکین وطن کے حوالے سے آگاہ کیا کہ یوکرائین کی امیر ترین شخصیت محمد ظہورکا تعلق پاکستان سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 370279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/370279/کریمیا-کے-تاتاری-مسلمانوں-کو-اپنے-ہی-دیس-میں-پردیسی-بنا-دیا-گیا-سینیٹر-مشاہد-حسین-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org