QR CodeQR Code

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو تجربات کی بھینٹ چڑھا کر تعلیم کا قتل عام کیا جا رہا ہے، زبیر حفیظ

9 Apr 2014 00:05

اسلام ٹائمز: ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبا کا تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو فوری طور پر فنڈز جاری کئے جائیں اور اس کی سربراہی ماہر تعلیم کے حوالے کی جائے، تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو تجربات کی بھینٹ چڑھا کر تعلیم کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ کمیشن کو فوری طور پر فنڈز جاری کئے جائیں اور اس کی سربراہی ماہر تعلیم کے حوالے کی جائے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی کے زیر اہتمام کھاریاں میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے جو اس کے تمام معاملات کی ذمہ دار ہو۔ غیر ملکی اور سیاسی مداخلت کے دروازے بند کئے جائیں تاکہ طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم کی طرف جا سکیں ۔ ناظم اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایچ ای سی کو صوبوں کو دینے سے ملی یک جہتی اور قومی وحدت کو نقصان پہنچے گا۔ وفاقی ادارہ رہنے کی وجہ سے فنڈز کی مساویانہ تقسیم ممکن ہے۔ تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے، حکمران اپنی ذمہ داریوں سے جان چڑھا رہے ہیں جس کی وجہ سے معیار تعلیم روز بروز گرتا جا رہا ہے۔ طلبہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں کیوں کی ملک کی کامیابی اور ترقی کے لئے انہی نے کردار ادا کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 370783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/370783/ہائیر-ایجوکیشن-کمیشن-کو-تجربات-کی-بھینٹ-چڑھا-کر-تعلیم-کا-قتل-عام-کیا-جا-رہا-ہے-زبیر-حفیظ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org