0
Wednesday 9 Apr 2014 00:05

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو تجربات کی بھینٹ چڑھا کر تعلیم کا قتل عام کیا جا رہا ہے، زبیر حفیظ

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو تجربات کی بھینٹ چڑھا کر تعلیم کا قتل عام کیا جا رہا ہے، زبیر حفیظ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو تجربات کی بھینٹ چڑھا کر تعلیم کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ کمیشن کو فوری طور پر فنڈز جاری کئے جائیں اور اس کی سربراہی ماہر تعلیم کے حوالے کی جائے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی کے زیر اہتمام کھاریاں میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے جو اس کے تمام معاملات کی ذمہ دار ہو۔ غیر ملکی اور سیاسی مداخلت کے دروازے بند کئے جائیں تاکہ طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم کی طرف جا سکیں ۔ ناظم اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایچ ای سی کو صوبوں کو دینے سے ملی یک جہتی اور قومی وحدت کو نقصان پہنچے گا۔ وفاقی ادارہ رہنے کی وجہ سے فنڈز کی مساویانہ تقسیم ممکن ہے۔ تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے، حکمران اپنی ذمہ داریوں سے جان چڑھا رہے ہیں جس کی وجہ سے معیار تعلیم روز بروز گرتا جا رہا ہے۔ طلبہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں کیوں کی ملک کی کامیابی اور ترقی کے لئے انہی نے کردار ادا کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 370783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش