QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سابق شیعہ کونسلر بہرام خان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

11 Apr 2014 18:57

اسلام ٹائمز: تحصیل پروآ کے علاقے گاڈی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس آرہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں سابق شیعہ کونسلر بہرام خان ولد الہی بخش دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں۔ ان کو متعدد گولیاں لگی ہیں۔ بہرام خان امام بارگاہ حضرت امام حسین (ع) میکھی کے جھاڑو بردار بھی تھے۔ پروآ کے علاقہ گاڈی میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد بہرام خان واپس اپنے گھر آرہے تھے۔ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر چار دہشت گرد پہلے سے ہی ان کا انتظار کر رہے تھے۔ ان کی گاڑی جیسے ہی موٹرسائیکل سواروں کے قریب آئی تو مسلح دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکر بہرام خان موقع پر ہی شہید ہوگئے، جب کہ دہشت گرد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پروآ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے قتل کا پرچہ چاک کرنے کے بعد واقعہ کی تفشیش شروع کردی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق شہید بہرام خان کے بھتیجے کو پہلے اغواء بھی کیا جا چکا ہے اور علاقہ میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کے ساتھ ان کی دشمنی بھی چلی آرہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 371833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/371833/ڈی-آئی-خان-سابق-شیعہ-کونسلر-بہرام-دہشت-گردوں-کی-فائرنگ-سے-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org