0
Friday 11 Apr 2014 18:57

ڈی آئی خان، سابق شیعہ کونسلر بہرام خان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

ڈی آئی خان، سابق شیعہ کونسلر بہرام خان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں سابق شیعہ کونسلر بہرام خان ولد الہی بخش دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں۔ ان کو متعدد گولیاں لگی ہیں۔ بہرام خان امام بارگاہ حضرت امام حسین (ع) میکھی کے جھاڑو بردار بھی تھے۔ پروآ کے علاقہ گاڈی میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد بہرام خان واپس اپنے گھر آرہے تھے۔ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر چار دہشت گرد پہلے سے ہی ان کا انتظار کر رہے تھے۔ ان کی گاڑی جیسے ہی موٹرسائیکل سواروں کے قریب آئی تو مسلح دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکر بہرام خان موقع پر ہی شہید ہوگئے، جب کہ دہشت گرد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پروآ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے قتل کا پرچہ چاک کرنے کے بعد واقعہ کی تفشیش شروع کردی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق شہید بہرام خان کے بھتیجے کو پہلے اغواء بھی کیا جا چکا ہے اور علاقہ میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کے ساتھ ان کی دشمنی بھی چلی آرہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 371833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش