QR CodeQR Code

فرقہ واریت میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، قائم علی شاہ

12 Apr 2014 18:56

اسلام ٹائمز: کراچی میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس کی تربیت کیلئے پاک فوج کی مدد لی جائے اور پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، جیکٹس اور دیگر جدید آلات جلد فراہم کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں دہشت گردی کی تازہ لہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں امن و امان کی مجموعی صورت حال سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، رینجرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی میڈیا کو کراچی میں جاری دہشت گردی کیخلاف آپریشن کی کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ پولیس کی تربیت کے لئے پاک فوج کی مدد لی جائے اور پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، جیکٹس اور دیگر جدید آلات جلد فراہم کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ سندھ پولیس میں بھرتیوں کا معاملہ بھی جلد نمٹایا جائے، بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 372196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372196/فرقہ-واریت-میں-ملوث-دہشت-گردوں-کے-خلاف-سخت-کارروائی-کی-جائے-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org