QR CodeQR Code

نائجیریا میں بس اڈے پردو بم دھماکوں میں 71 افراد ہلاک

14 Apr 2014 21:11

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی شدت پسند تنظیم ’’بوکو حرام ‘‘ کے مسلح افراد نے کئی دیہات پر حملہ کر کےر 100 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ نائجیریا کے دارالحکومت کے مرکزی بس اڈے پر یکے بعد دیگرے دو نم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 71 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے دارالحکومت کے ابوجا کے نواح میں واقع مرکزی بس اڈے پر اس وقت یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے جب بڑی تعداد میں لوگ ملک کے مختلف علاقوں کی طرف روانہ ہو رہے تھے۔ دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 71 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے جنہیں دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی شدت پسند تنظیم ’’بوکو حرام ‘‘ کے مسلح افراد نے کئی دیہات پر حملہ کر کے 100 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ جس کے باعث گذشتہ دو روز میں مختلف پرتشدد واقعات کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 180 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 372848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372848/نائجیریا-میں-بس-اڈے-پردو-بم-دھماکوں-71-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org