0
Monday 14 Apr 2014 21:11

نائجیریا میں بس اڈے پردو بم دھماکوں میں 71 افراد ہلاک

نائجیریا میں بس اڈے پردو بم دھماکوں میں 71 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ نائجیریا کے دارالحکومت کے مرکزی بس اڈے پر یکے بعد دیگرے دو نم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 71 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے دارالحکومت کے ابوجا کے نواح میں واقع مرکزی بس اڈے پر اس وقت یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے جب بڑی تعداد میں لوگ ملک کے مختلف علاقوں کی طرف روانہ ہو رہے تھے۔ دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 71 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے جنہیں دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی شدت پسند تنظیم ’’بوکو حرام ‘‘ کے مسلح افراد نے کئی دیہات پر حملہ کر کے 100 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ جس کے باعث گذشتہ دو روز میں مختلف پرتشدد واقعات کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 180 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 372848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش