QR CodeQR Code

احسان اللہ بلوچ سمیت بھکر کے 39 شیعہ اسیروں کو رہائی مل گئی

17 Apr 2014 22:50

اسلام ٹائمز: اسیروں کو میانوالی جیل سے ان کے علاقہ بھکر لایا گیا تو مقامی افراد نے ان اسیروں کا بھرپور استقبال کیا۔ واضح رہے کہ رہائی پانے والے احسان اللہ خان گذشتہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 73 بھکر سے امیدوار بھی تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بھکر سے گرفتار ہونے والے 39 شیعہ اسیروں کو میانوالی جیل سے رہائی مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین تحصیل دریا خان کے سیکرٹری جنرل اور سابق امیدوار قومی اسمبلی احسان اللہ خان بلوچ سمیت بے گناہ قید رہنے والے 39 شیعہ اسیروں کو انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے رہائی مل گئی ہے۔ اسیروں کو میانوالی جیل سے ان کے علاقہ بھکر لایا گیا تو مقامی افراد نے ان اسیروں کا بھرپور استقبال کیا۔ واضح رہے کہ رہائی پانے والے احسان اللہ خان گذشتہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 73 بھکر سے امیدوار بھی تھے۔


خبر کا کوڈ: 374025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374025/احسان-اللہ-بلوچ-سمیت-بھکر-کے-39-شیعہ-اسیروں-کو-رہائی-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org