QR CodeQR Code

شہداء کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو وزیراعلٰی ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے، شیعہ علماء کونسل کراچی

21 Apr 2014 01:36

اسلام ٹائمز: ایس یو سی کراچی کے زیراہتمام شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی ریلی میں علماء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حامد میر پر قاتلانہ حملے اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے زیراہتمام کراچی میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بھوجانی ہال سولجر بازار تا نمائش چورنگی خواتین کی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں خواتین کثیر تعداد میں موجود تھیں۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ کراچی کو دہشت گردوں نے لہو لہان کر دیا ہے، آئے روز ہمارے ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، تاجر اور سرمایہ داروں سمیت زندگی کے ہر طبقے کے بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اب تو صحافی بھی محفوظ نہیں ہیں۔ رہنماؤں نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور معروف صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حامد میر پر قاتلانہ حملے اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد عناصر اور انکے سربراہوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی اور ہمارے شہداء کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ہم عنقریب وزیراعلٰی ہاؤس سندھ کے گھیراؤ کی کال دینگے۔


خبر کا کوڈ: 374817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374817/شہداء-کے-قاتلوں-کو-گرفتار-نہیں-کیا-گیا-وزیراعل-ی-ہاؤس-کا-گھیراؤ-کرینگے-شیعہ-علماء-کونسل-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org