0
Monday 21 Apr 2014 01:36

شہداء کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو وزیراعلٰی ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے، شیعہ علماء کونسل کراچی

شہداء کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو وزیراعلٰی ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے، شیعہ علماء کونسل کراچی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے زیراہتمام کراچی میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بھوجانی ہال سولجر بازار تا نمائش چورنگی خواتین کی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں خواتین کثیر تعداد میں موجود تھیں۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ کراچی کو دہشت گردوں نے لہو لہان کر دیا ہے، آئے روز ہمارے ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، تاجر اور سرمایہ داروں سمیت زندگی کے ہر طبقے کے بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اب تو صحافی بھی محفوظ نہیں ہیں۔ رہنماؤں نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور معروف صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حامد میر پر قاتلانہ حملے اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد عناصر اور انکے سربراہوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی اور ہمارے شہداء کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ہم عنقریب وزیراعلٰی ہاؤس سندھ کے گھیراؤ کی کال دینگے۔
خبر کا کوڈ : 374817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش